باب الجوادؑ سے باب المرادؑ تک | فارسی قصیدہ/اردو سبٹائٹل

WilayatMedia1
WilayatMedia1
32 بار بازدید - 2 سال پیش - آسمانِ اِمامت کے نویں تاجدار
آسمانِ اِمامت کے نویں تاجدار حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے معروف القاب میں سے ایک جوادؑ یا جواد الائمہؑ ہے جس کے معنی «بہت بخشنے والے» کے ہیں۔ آپؑ امام علی رضا علیہ السلام کے اکلوتے فرزند ہیں اور امام علی رضا علیہ السلام آپ سے بے حد محبت کرتے تھے۔ آپؑ کی ولادت کے موقع پر آپؑ کے پدر بزرگوار امام رضا علیہ السلام نے آپ کو شیعوں کے لیے با برکت مولود قرار دیا۔ یہ بات بھی اپنی جگہ معروف ہے کہ امام رضا علیہ السلام کو امام جواد علیہ السلام کا واسطہ دے کر جو بھی حاجت مانگی جائے وہ پوری ہوتی ہے، چنانچہ اس منقبت میں شاعر نے اسی نکتے کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں سے کاظمین میں امام جواد علیہ السلام کی زیارت کے ساتھ، امام جواد علیہ السلام سے حاجت طلب کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور اپنی حاجتوں میں امام عصر علیہ السلام کے ظہور کے لیے خصوصی دعا کرنے کی جانب توجہ دلائی ہے۔ #ویڈیو #امام_جواد_علیہ_السلام #امام_رضا_علیہ_السلام #باب_الجواد #باب_المراد #سلطان #امام_زمانہ #ظہور #کاظمین #راستہ #صحن
2 سال پیش در تاریخ 1401/11/11 منتشر شده است.
32 بـار بازدید شده
... بیشتر