آئندہ کی دنیا فلسطین کی دنیا ہوگی

Raaze Moqawamat | راز مقاومت
Raaze Moqawamat | راز مقاومت
6 بار بازدید - 11 ماه پیش - اس وقت دنیائے اسلام کے
اس وقت دنیائے اسلام کے مسائل میں سر فہرست مسئلہ یہی مسئلہ فلسطین اور یہ واقعات ہیں جو غزہ میں رونما ہو رہے ہیں۔ یہ سب کے سب مستقبل کی تعمیر کے مقدمات ہیں۔ میں تاکید کے ساتھ یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مسلمان حکومتیں اس قضیئے میں کسی دباؤ میں نہ آئیں۔ یہ خیال ذہن میں نہ آنے دیں کہ اب اگر امریکیوں نے اور کچھ مغربی ممالک نے ایک حماقت کی ہے اور اپنے گھر اور وطن کا دفاع کرنے والوں کو "دہشت گرد" کہہ رہے ہیں تو ان لوگوں کا بھی فرض ہے کہ وہی لفظ دوہرانا شروع کر دیں! جو لوگ دشمن کے مقابلے میں اپنے گھر اور اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں۔ وہ دہشت گرد ہیں؟ دہشت گرد وہ جعلی و ظالم حکومت ہے جس نے ان کا گھر غصب کر لیا ہے۔ اسلامی حکومتیں توجہ دیں، سیاسی ترجمان متوجہ رہیں کہ کہیں ان کی باتوں کو دوہرانے نہ لگیں۔ یاد رکھیں کہ موجودہ مسئلے میں بھی اور آئندہ واقعات میں بھی فتح فلسطین کی ہی ہوگی۔ آئندہ کی دنیا فلسطین کی دنیا ہوگی، غاصب صیہونی حکومت کی دنیا نہیں۔ مستقبل ان (فلسطینیوں) کا ہوگا۔ بے شک (صیہونی) مظالم ڈھا رہے ہیں، جرائم کر رہے ہیں، المئے رقم کر رہے ہیں، لیکن وہ جو بھی کوشش کر رہے ہیں عبث ہے، ان شاء اللہ اذن پروردگار سے انھیں کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ #قدس | #طوفان_الاقصی instagram.com/raazemoqawamat telegram.me/raazemoqawamat twitter.com/raazemoqawamat shiatv.net/user/raazemoqawamat aparat.com/raazemoqawamat https://chat.whatsapp.com/BdE1QCYvMkX9sLnXgnniXg
11 ماه پیش در تاریخ 1402/08/11 منتشر شده است.
6 بـار بازدید شده
... بیشتر