اسلام کی جامعیت کے خلاف دشمن کی کاوشیں | امام سید علی خامنہ ای

WilayatMedia1
WilayatMedia1
27 بار بازدید - 2 سال پیش - دین مبین اسلام ایک مکمل
دین مبین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے. دین مبین اسلام فقط انفرادی عبادات اور معاملات سے وابستہ، زندگی کے اجتماعی، معاشرتی، اقتصادی اور سیاسی پہلو سے دور اور لاتعلق ایک دین کا نام نہیں ہے. بلکہ اسلام ایک ایسے جامع نظام کا نام ہے جس میں زندگی کے ہر شعبے سے متعلق رہنمائی موجود ہے اور زندگی سے متعلق تمام بنیادی اصولوں اور قواعد کا احاطہ کیا ہوا ہے. دشمنان اسلام بالخصوص انسانیت دشمن اور مذموم شیطانی مقاصد رکھنے والی دنیا کی طاقتیں اسلام محمدی کو معاشرے سے باہر نکال پھینکنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں۔ یہ شیطانی طاقتیں کبھی مختلف تھیوریز کے ذریعے، کبھی من گھڑت فریب دینے والے نظریات کے ذریعے تو کبھی علم اور ٹیکنالوجی کے نام پر مسلسل اسلام محمدی سے بر سر پیکار نظر آتی ہیں۔ یہ اسلام دشمن طاقتیں کبھی لبرل ازم، سیکولر ازم، مغربی ڈیموکریسی، کبھی کمیونزم تو کبھی کپیٹیلزم کے بظاہر خوبصورت و درحقیقت موذی اور گھناونے نظریات اور نعروں کے ذریعے انسانیت کو پستی اور ابدی ذلت سے دوچار کرنے کے لیے سرگرم نظر آتی ہیں. الحمد اللہ اسلامی انقلاب کے بعد سے یہ شیطانی طاقتیں اپنی پوری طاقت لگانے کے باوجود اپنے شوم مقاصد میں مکمل کامیاب نہیں ہو پا رہی ہیں اور انسانیت کو نجات اور ہدایت کی ضمانت فراہم کرنے والی اسلام محمدی کی یہ شمع روشن نظر آتی ہے. اس حوالے سے ولی امر مسلمین جہاں سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے. #ویڈیو #ولیامرمسلمین #اسلامکیجامعیت #دشمنکیکاوشیں #حقکیادائیگی #اصرار #انفرادیعمل #دلیعقیدہ #تھیورائز #سماجیتعلقات #تمدنکی_تشکیل
2 سال پیش در تاریخ 1401/08/16 منتشر شده است.
27 بـار بازدید شده
... بیشتر