اللہ نے قاسم سلیمانیؒ کو اپنے لیے بنایا تھا! | ڈاکٹر حسن عباسی

WilayatMedia1
WilayatMedia1
93 بار بازدید - 2 سال پیش - اس کرہ خاکی پر کچھ
اس کرہ خاکی پر کچھ ہستیاں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالی نے اپنی صنعت کے طور پر متعارف کروایا ہے،جیسے سورہ طہ کی آیت نمبر41 میں حضرت موسی علیہ السلام کے سلسلے میں ارشاد ہوتا ہے : "وَ اصْطَنَعْتُكَ لِنَفْسي‏" اور میں نے تم کو اپنے لئے بنایا ہے، چنانچہ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ ہستیوں کو اللہ، اپنے لئے منتخب کرتا ہے اور اپنی صنعت کے عنوان سے ان کا تعارف کرواتا ہے، اور ان ہستیوں میں سر فہرست معصومین علیہم السلام کی ذوات ہیں۔ اور معصومین علیہم السلام کے علاوہ بھی بہت سی ایسی شخصیات ہوسکتی ہیں جنہیں اللہ تعالی کی صنعت کا حصہ قرار دیا جاسکتا ہے، چنانچہ انہی شخصیات میں سے ایک، شہید قاسم سلیمانیؒ کی ذات بھی ہے۔ شہید قاسم سلیمانیؒ کی شخصیت کس طرح، اللہ تعالی کی صنعت کا حصہ قرار پائی؟ ہماری یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم افراد، کیوں اللہ تعالی کی صنعت کے مظہر نہیں قرار پاتے؟ ان سوالات کی تفصیل جاننے کیلئے ڈاکٹر حسن عباسی کی یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔ #ویڈیو #ڈاکٹر_حسن_عباسی #موسی_علیہ_السلام #قرآن #نہج_البلاغہ #صنعت #یونیورسٹی #سیکولر #مجالس #والدہ #قاسم_سلیمانی #داؤد #لباس
2 سال پیش در تاریخ 1401/10/08 منتشر شده است.
93 بـار بازدید شده
... بیشتر