امام حسینؑ سے والہانہ عشق | عبدالرضا ہلالی

WilayatMedia1
WilayatMedia1
47 بار بازدید - 2 سال پیش - حضرت امام حسین علیہ السلام
حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق اور محبت ہر آزاد انسان کے ضمیر کی آواز ہے اسی لئے دنیائے عرفان میں امام حسین علیہ السلام کو معراج عشق کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا میں کوئی آزاد اندیش انسان نہیں ہوگا جو امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کو پہچاننے کے بعد امام حسین علیہ السلام سے والہانہ محبت نہ کرے، اگر انسان آزاد اندیش ہونے کے ساتھ ساتھ مومن بھی ہو تو اسکے قلب کی حرارت ہی حسین بن علی علیہ السلام ہیں، اسی لئے شاعر نے حدیث کی ترجمانی کرتے ہوئے کیا خوب کہا: قلب مومن کی حرارت ہے حسین بن علی ہاں میرے خون کی طہارت ہے حسین بن علی امام حسین علیہ السلام سے والہانہ محبت کرنے والے ایک انسان کی آرزو کیا ہے؟ اسکی زندگی اپنے محبوب کے بغیر کس طرح گزرتی ہے؟ اسکی محبت کا آغاز کب سے ہوتا ہے؟ وہ اپنے دل کی بات بیان کرنے کیلئے کس طرح تڑپتا ہے؟ اور اپنے محبوب کے حرم کی تصویر کشی کرتے ہوئے کس طرح قربت کا احساس کرتا ہے؟ ان تمام باتوں کو آپ عبدالرضا ہلالی کی اس ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #عبد_الرضا_ہلالی #عشق #آرزو #حسین #خواب #وابستہ #تصویر_کشی #حرم #نقاشی #دوری
2 سال پیش در تاریخ 1401/08/11 منتشر شده است.
47 بـار بازدید شده
... بیشتر