قیادت کی اھمیت اور قائد کی اطاعت! کیوں اھم ہے؟!

کتابخانہء القائم (عج)
کتابخانہء القائم (عج)
36 بار بازدید - 2 سال پیش - قائد ملت علامہ سید ساجد
قائد ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی کے حوالے سے بات ہوتی رہتی ہے اس کی وضاحت کے لیے نیچے لنکس مہیا کر رہا ہوں۔ ان کے ذریعے آپ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی ویب سائٹ سے ان تمام ذمہ داریوں کی تصدیق کر سکتے ہیں جو قائد محترم کو سونپی گئی ہیں۔ ان لنکس کے ذریعے آپ کو یہ بھی معلوم ہو جائیگا کہ امور حسبیہ میں نمائندگی، سیاسی و اجتماعی امور میں نمائندگی سے فرق رکھتی ہے (قائد محترم کے پاس یہ دونوں موجود ہیں) لہذا بعض افراد جو ان کو خلط ملط کر کے کسی اور کو نمائندہ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یا تو لاعلمی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں یا پھر مخالفت کی وجہ سے خیانت کرتے ہیں۔ مسئلہ خود مخالفت سے نہیں ہے بلکہ اصولوں اور اخلاقیات کو خیرآباد کہہ کر مخالفت کرنے سے ہے۔ خیر لنکس ملاحظہ ہوں (گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے مفہوم سمجھ آ جاۓ گا) حکم انتصاب نماینده‌ی ولی‌فقیه در پاکستان https://farsi.khamenei.ir/amp-content?id=2262 انتصاب حجت‌الاسلام والمسلمین سیّد ساجدعلی نقوی به عضویت در شورای عالی مجمع جهانی اهل‌بیت (ع) https://farsi.khamenei.ir/message-content?id=2526 اجازه در امور حسبیّه و شرعیه https://farsi.khamenei.ir/sahifeh-content?id=16619 پیام به سمینار در پاکستان https://farsi.khamenei.ir/message-content?id=2616 چند دیگر لنکس جن میں قائد محترم کی رہبر سے ملاقاتوں اور وہاں پر دیے جانے والے بیانات کا ذکر ہے۔ https://farsi.khamenei.ir/news-content?id=27459 https://farsi.khamenei.ir/speech-content?id=2496 https://farsi.khamenei.ir/others-report?id=27489 https://farsi.khamenei.ir/others-page?id=22470 *آخری زمانے میں شیعوں کا آپس میں اختلاف بڑھ جائے گا* امام صادق علیہ السلام: *وَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنِ الْوَشَّاءِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبَانِ بْنِ تَغْلِبَ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ع کَیْفَ أَنْتَ إِذَا وَقَعَتِ الْبَطْشَةُ بَیْنَ الْمَسْجِدَیْنِ- فَیَأْرِزُ الْعِلْمُ کَمَا تَأْرِزُ الْحَیَّةُ فِی جُحْرِهَا وَ اخْتَلَفَتِ الشِّیعَةُ وَ سَمَّی بَعْضُهُمْ بَعْضاً کَذَّابِینَ وَ تَفَلَ بَعْضُهُمْ فِی وُجُوهِ بَعْضٍ قُلْتُ جُعِلْتُ فِدَاکَ مَا عِنْدَ ذَلِکَ مِنْ خَیْرٍ فَقَالَ لِی الْخَیْرُ کُلُّهُ عِنْدَ ذَلِکَ ثَلَاثاً...* "جناب ابان بن تغلب امام صادق ع سے روایت کرتے ہیں کہ امام ع نے فرمایا اس وقت تمہارا کیا حال ہو گا ............ جب شیعوں کا آپس میں اختلاف اتنا بڑھ جائے گا کہ بعض (شيعه) بعض کو جھوٹا کہیں گے اور بعض (شیعہ) بعض کے چہروں پر تھوکیں گے۔ ابان نے کہا اے مولا آپ پر قربان جاؤں اس زمانے میں تو پھر کوئی بھلائی نہیں ھے؟ امام ع نے تین مرتبہ فرمایا: ساری کی ساری بھلائی تو اسی زمانے میں ہو گی (اہل حق کمال تحقیق سے استفادہ کریں گے)۔" *[ الکافی ، شیخ یعقوب الکلینی // ج 2 // کتاب الحجة // الصفحة 158_159]*
2 سال پیش در تاریخ 1401/07/05 منتشر شده است.
36 بـار بازدید شده
... بیشتر