اسلام کے سلسلے میں امام خمینیؒ کا اہم کارنامہ | شہید حاج قاسم سلیمانیؒ

WilayatMedia1
WilayatMedia1
11 بار بازدید - 4 ماه پیش - یغمبر اسلامؐ کی رحلت کے
یغمبر اسلامؐ کی رحلت کے بعد اسلام کی تاریخ میں وہ موڑ آیا جس کی وجہ سے اسلام کی بھاگ دوڑ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں چلی گئی جو اس کے اہل نہ تھے؛ جس کے نتیجے میں اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ میں تقریبا تیرہ صدیاں ایسی گزریں جن میں اموی، عباسی اور عثمانی نام نہاد اسلامی خلفاء تخت خلافت پر براجمان رہے اور پوری اسلامی دنیا میں انکا اقتدار قائم رہا اور امت اسلامیہ میں بہت سے انحرافات کے وجود میں آنے کا سبب بھی یہی فاسد حکمران تھے جو اسلام کے نام پر لوگوں پر حکومت کرتے آئے تھے۔ تاہم اکیسوں صدی میں ایک ایسے مرد مجاہد نے میدان میں قدم رکھا جس نے اپنی کوششوں سے حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور دین اور قومیت کے باہمی امتزاج کے ساتھ سماج میں اسلامی حکومت تشکیل دی جس کی مثال، ماضی میں ہمیں شیعہ علماء اور مجتہدین کی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ دین اور قومیت کے حسین امتزاج کے نتیجے میں لوگوں میں اسلامی شعور بیدار ہوا۔ لوگوں نے اسلام اور نظام اسلامی کے دفاع کیلئے بہت سی قربانیاں دیں اور بہت سی ماوں نے اپنے شوہر اور بیٹوں کی شہادت کا صدمہ برداشت کیا اور ان میں ایک بڑی تعداد ان ماوں کی بھی ہے جنہوں نے تین تین بیٹوں کی شہادت کا صدمہ برداشت کیا۔ چنانچہ اسی بات کو شہید قاسم سلیمانی نے اس ویڈیو میں بہترین طریقے سے پیش کیا ہے جسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #حاج_قاسم_سلیمانی #امام_خمینی #اسلام #کارنامہ #افضل #انقلاب #نظام #واجب #نماز
4 ماه پیش در تاریخ 1403/03/14 منتشر شده است.
11 بـار بازدید شده
... بیشتر