نوحه در حال رقیه بنت الحسین (سکینه بنت الحسین)

صائب جعفری
صائب جعفری
127 بار بازدید - 3 سال پیش - اس ویڈیو نوحہ میں دو
اس ویڈیو نوحہ میں دو شعرا کا کلام.جمع.کردیا گیا ہے #صائب_جعفری کے لکھے گئے اشعار درج ذیل ہیں #نوحہ نوحہ خواں فرشِ زمیں گریہ کناں تھا آسماں پڑھ رہی تھیں انا للہ قید میں سب بیبیاں فاطمہ زہرا کی پوتی شام کے زندان میں  سو گئی ہے گھڑکیاں سن سن کے کھا کر سیلیاں یک بیک زینب سےیہ کرنے لگی بچی سخن آئے تھے بابا مرےبتلائے وہ ہیں کہاں طشت میں رکھا ہوا آیا جو سر شبیر کا منہ پہ منہ رکھ کر ہوئی بےجاں سکینہ نیم جاں ہائے غربت قبر بھی اس کو ملی زندان میں باپ کا سینہ ملا جس کو نہ ماں کی لوریاں ایک قیدی سوچتا ہے اشک برساتے ہوئے قبر میں میت اتارے یا سنبھالے بیڑیاں کربلا سےشام تک جو  رو نہ پائی باپ کو قبر میں شاید وہ رو لے کھل کے ہوکر نوحہ خواں لے چلی ہے قبر میں شبیر کی لختِ جگر خوں میں ڈوبا پیرہن رخسار نیلے سسکیاں آج تک صائب ہیں امت کے مظالم کے گواہ اس کے زخمی کان اور زہرا کی ٹوٹی پسلیاں
3 سال پیش در تاریخ 1400/06/21 منتشر شده است.
127 بـار بازدید شده
... بیشتر