امام حسین علیہ السلام کی دعا کا پیغام | امام سید علی خامنہ ای

WilayatMedia1
WilayatMedia1
81 بار بازدید - 2 سال پیش - امام حسین علیہ السلام نے
امام حسین علیہ السلام نے واقعہ عاشوراء کے دوران جہاں بہت سے خطبات کے ذریعے اپنے قیام کے مقصد کو دنیا والوں تک پہنچایا ہے وہیں آپ نے دعاؤں کا سہارا لیتے ہوئے اپنے قیام کے مقصد کو تاریخ کے حوالے کرنے کی کوشش کی ہے اور دعاؤں کے پیرائے میں اپنے خالق سے ہمکلام ہوتے ہوئے آپ نے اپنے قیام کے مقاصد اور اہداف کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ آپ اپنی دعاؤں میں اگرچہ خدا سے ہمکلام ہوئے ہیں تاہم خدا نے دعا کے ضمن میں بیان کئے جانے والے اہداف اور مقاصد کو تاریخ کے سینے میں محفوظ کیا ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی دعاؤں میں سے ایک دعا کا ذکر ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کی زبانی اس ویڈیو میں کیا گیا ہے جس میں امام عالی مقام نے اپنی تحریک کے مقصد کو واضح طور پر بیان کیا ہے، جسے آپ اس ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ #ویڈیو #ولی_امرمسلمین #امام_حسین #عاشوراء #دعا #پیغام #از_تبیین_تا_قیام
2 سال پیش در تاریخ 1401/08/11 منتشر شده است.
81 بـار بازدید شده
... بیشتر